Saturday, 19 October 2013

اچھا ناشتہ بہت ضروری ہے

ہم میں سے اکثر لوگ وزن کنٹرول کرنے کے لئے ناشتہ نہیں کرتےحالانکہ ہمیں یہ بات سمجھنی چاہئے کہ ناشتہ کے دوران کھائ گئ کیلوریز دن کے مختلف کاموں کے دوران استعمال ہو جاتی ہیں جبکہ دوپہر اور رات کے کھانے کے دوران حاصل ہونے والی کیلوریز کا زیادہ حصہ جسم کے مختلف حصوں میں ہی جمع ہو جاتا ہے- علاوہ ازیں ناشتہ نہ کرنے کے نتیجے میں غیر ضروری جنک قسم کی چیزیں زیادہ کھائ جاتی ہیں جو وزن بڑھانے کا سبب بنتی ہیں-

دن کےبھرپور آغاز کے لئے ایک اچھا ناشتہ بہت ضروری ہے - اور ناشتہ کرنے کے بعد ہم زیادہ چاک و چوبند اور بہتر طریقے سے اپنے کام انجام دیتے ہیں- جبکہ ناشتہ نہ کرنے کے نتیجے میں ہم تساہلی، چڑچڑاپن اور غصہ کا شکار ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے ہماری کارکردگی متاثر ہوتی ہے-